ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کولار کے سوامی جی عرف راگھویندر ا نے مجھے دھوکہ دیا، پولیس کے سامنے فرار لڑکی شاملا کا انکشاف

کولار کے سوامی جی عرف راگھویندر ا نے مجھے دھوکہ دیا، پولیس کے سامنے فرار لڑکی شاملا کا انکشاف

Sat, 07 Mar 2020 10:57:17    S.O. News Service

کولار، 7؍مارچ (ایس او نیوز) کولار تعلق ہونہلی کے ایک مندر کے سوامی جی نے اسی گاؤں کی شاملا کو لیکر فرار ہونے کی واردات پیش آئی تھی ، تروپتی میں شادی رچالینے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی دونوں کی سیلفی بھی ملی پولیس  نے اس کا پتہ لگاتے ہوئے کاروار پولیس کا سہارا لیکر ان دونوں کو گرفتار کر لیا ، دونوں کو جب گرفتار کرکے یہاں لایا گیا تو رورل پولیس تھانے میں عوام کا بھیڑ لگ گئی اور پولیس نے سوامی جی کو عدالت کے روبرو حاضر کردیا اور جیل روانہ کردیا جب اس لڑکی شاملا سے پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ مجھے اس سوامی نے کرتوت کر کے لے گیا یہ کہاں لے جارہا ہے مجھے اس کا پتہ بھی نہیں جب ہوش آیا تو میں تروپتی کے مندر میں تھی بعد اس نے میرے ساتھ ایک سیلفی لی میں نے اس سے شادی نہیں کی ہے یہ صرف افواہ ہے۔

لڑکی شاملا کےبہنوئی نے پولیس  میں شکایت درج کراتے ہوئے بتایا کہ ڈھونگی سوامی جی نے جب میں فون کیا اور لڑکی  کو یہاں لا کر چھوڑنے کی بات کہی تو اس لفنگے سوامی جی نے مجھے دھمکی دی کہ میں پچاس لاکھ سپاری دیکر ختم کردونگا اور میری جائیداد بنگلورو میں24؍کروڑ کی ہے وہاں تجھ کو کس طرح ختم کرنا مجھے آتا ہے اس سے قبل خاموشی اختیار کر لو۔

ہونہلی گاؤں کے چند افراد نے بتایا کہ ہمارے پاس رقم لیا ہے دو بارہ ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے اس کو ادا نہیں کیا اس کی شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔ مندر میں پروگرام کیلئے شامیانہ ڈالنے والے سے لیکر معمولی شخص بھی اس سوامی کو مندر کی ترقی کیلئے رقم دی ہے اور گاؤں کے عوام کو خاص کر غریب طبقے کو ہر دن دوپہر کے کھانے کا انتظام کررہا تھا مگر اس ڈھونگی مفاد پرست سوامی جی نے سب کو چکمہ دے دیا اب اس کو ہرگز بخشانہ جائے۔

 جب سوامی جی کو دیہی پولیس کے لانے کی اطلاع عوام کو ملی تو تھانے کے قریب سینکڑوں افراد جمع ہوگئے اس ڈھونگی کو مارپیٹ کرنے اور اسکو ختم کرنے کی باتیں کرنے لگے گاؤں کے عوام کو گاؤں کی لڑکی شاملا کو ملنے دیا اور سب نے اس سے بات چیت کی مگر سوامی جی کو ملنے نہیں دیا اب سوامی جی کو دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے جیل روانہ کیا یا ہے۔

پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق اس ڈھونگی سوامی جی کو تین بیویاں ہیں۔


Share: